پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.8 ریکارڈ

لاہور(آئی این پی )ملتان سمیت پنجاب کے مختلف  علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس  کیلئے  گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق  پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔   زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔