لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، ایسا لاٹھی چارج کیا کہ بھارتی ٹیم اور بھارتی کرکٹ شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے، فائنل جیتنے کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کھلاڑیوں کو پرجوش انداز میں خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے اکاونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی، ویڈیو میں کھلاڑیوں کو بالی ووڈ کی فلم’ dhurandhar ‘ کے فیمس سونگ پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے