پی ٹی آئی والے ہماری گرفتاریوںکا اعلان کرتے تھے، ، آج انہیں رگڑا لگ رہا ہے
وزیراعظم کی وجہ سے ملک دیوالیہ سے بچ گیا،نواز شریف کو آگے آکر ملکی حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے
لاہور( سپشیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جھگڑے اور فساد ملک کو کبھی آگے نہیں لے کر جاتے، ووٹ کی طاقت پر اعتماد بار بار مجروح کیا جا رہا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہماری گرفتاریوں اور سزاؤں کا اعلان کرتے تھے، ہمیں رگڑا لگا رہے تھے، آج انہیں رگڑا لگ رہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صوبوں کے درمیان اس سے پہلے اتنی نفرت کبھی نہیں دیکھی، پنجاب کو نفرت کا مرکز بنا دیا گیا ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، گالیاں پنجاب والوں کو پڑتی ہیں، ہم نے مشرقی پاکستان کے سانحے سے سبق نہیں سیکھا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ہے، خواجہ رفیق نے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بہت اہم کرادار ادا کیا، سیاسی سفر میں 50 بار جیل گیا یوں، میں اول اور آخر مسلم لیگی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج تک اپنے موقف سے نہیں پھرا اور کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، مخالفین نے ہمیں جھوٹے مقدموں میں اندر کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، نواز شریف کو آگے آکر ملکی حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے۔