نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج بچوں کیلئے سائبان کا درجہ رکھتا ہے:تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آئی این پی )خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے کہا ہے میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا لڑکیوں کا مستقبل روشن ہو۔نواب شاہ میں گرلز کیڈٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا والدہ کا خواب تھا کہ ہر بیٹی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ہر بیٹی اعلی تعلیم یافتہ ہو۔ بختاور گرلز کیڈٹ کالج بچوں کیلئے سائبان کا درجہ رکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا ہونا سندھ کی بیٹیوں کے لیے بڑا اعزاز ہے۔