اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ، آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

مارکیٹ میں درجہ سوم کا گھی 500 روپے فی کلوگرام سے کم پر دستیاب نہیں، جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت 545 سے 550 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح، درجہ اول گھی کی قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔کینولا آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 618 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ طلب و رسد میں کمی اور درآمدی خام مال کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اضافے سے عام صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ روزمرہ استعمال کے اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔