جب کام کرنے لگتے ہیں تو دبائو آنے لگتا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(خصوصی رپورٹ )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام 260 یوسیز کو اسٹریٹ لائٹس فراہم کر دی گئی ہیں، شہر کے گلی محلوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں،جب کام کرنے لگتے ہیں تو دبائو آنے لگتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجٹ میں شہر کی ہر یوسی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی منظوری دی گئی تھی، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی آن لائن فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو منصوبوں سے متعلق معلومات دستیاب ہوں