مستونگ (خصوصی رپورٹ) کھڈکوچہ کے علاقہ گرو کے مقام پر پیش آیا۔ سڑک کنارے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ کھڈکوچہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر نواب غوث بخش ہسپتال میموریل ہسپتال منتقل کر دی۔دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔علاقہ مکینوں نے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے واقعے کی مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین اور علاقے میں شہریوں خصوصاً مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔