پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، مگر پٹرول سمیت ہر ضروری اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزدور اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، کیونکہ یہ طبقات روزمرہ کی زندگی میں بنیادی سہولیات کے لیے انحصار کرتے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو اس مالی بحران سے نجات ملے اور مہنگائی کا دباؤ کم ہو۔دعتایل نعوس کے مطابق، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔