وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا فیصلہ وزارتِ پٹرولیم ہی کرے گی۔
اسلام آباد میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور قیمتوں سے متعلق باضابطہ اعلان متعلقہ وزارت ہی کرے گی۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے۔ یاد رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کے سبب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور سب کی نظریں وزارتِ پٹرولیم کے آئندہ اعلان پر مرکوز ہیں۔