غیر ملکیوں کے زیر انتظام کال سینٹرز میں غیر قانونی سرگرمیاں

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی تفتیشی ٹیم نے تفتیش ، گرفتاریوں کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپوں کا سلسلہ شروع 
اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں میگا کرپشن سکینڈل نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15  کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر چینی پاشندوں سمیت افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15  کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرکے اور تحفظ دینے کے نام پر ماہانہ بھاریرشوت وصول کرنے کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران و چینی باشندے اور اسکی پاکستانی اہلیہ سمیت دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج کیا گیا سٹیٹ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔