پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ، میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار

سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں
کراچی (آئی این پی )پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ،میڈ اِن پاکستان سی کیور موبائل فون تیار کرلیاگیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئے تیارکیاگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق  موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئے گئے ہیں،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکیگی،این ٹی سی کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سے ہونیوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسرے سیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔ایم ڈی این ٹی سی علی  فرحان نے سیکیور فون پر رپورٹ اعلی حکام کوپیش کردی