بینک کے پاس نادرا کے فراہم پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کو قبول کرنے کا اختیار نہیں ، نادر علی

اسلام آباد(آئی این پی )نادرا کے پبلک ریلیشن آفیسر شباہت علی نے واضح کیا ہے  کہ بینک کے پاس نادرا کے فراہم کردہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں بینک کا صرف یہ کردار ہے کہ جیسے شہری پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لئے  نادرا کے دفاتر، ای سہولت مراکز یا نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپلائی کرتے ہیں تو اگر کوئی پرانے طریقے پر عمل کرنا چاہے تو وہ بینک جا کر بھی اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے۔شباہت علی نے کہا کہ حکومت نے بینک کی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی سہولت ختم نہیں کی بلکہ بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لئے  انہیں گھر بیٹھے یہ خدمت فراہم کرنے یا قریبی نادرا مرکز اور ای سہولت فرنچائز پر یہ سہولت فراہم کی ہے۔