پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا اجرا مزید آسان بنا دیاگیا

یک ماہ کے دوران 3 لاکھ 37 ہزار پنشنرز پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے
اسلام آباد (آئی این پی) شہریوں کو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ نادرا نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل بھی مزید آسان بنا دیاہے، ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں، جن میں تقریبا 52 فیصد پنشنرز نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کی۔نادراکے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیلئے40 فیصد پنشنرز نے سنٹرز سے سہولت حاصل کی،ای سہولت مراکز سیسرٹیفکیٹ حاصل کرنیوالے پنشنرز کی شرح 7 فیصد رہی