بائیومیٹرک تصدیق میں کردار ختم،نادرا اور اکاؤنٹنٹ جنرل کے ذریعے ویری فکیشن ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری کرتے ہوئے لائف ویری فکیشن کا نظام مزید آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق میں کمرشل بینکوں کا کردار ختم کردیا گیا ہے، جبکہ لائف ویری فکیشن اب نادرا اور اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفاتر کے ذریعے ہوگی۔ پنشنرز نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ہر 180 دن بعد اپنی زندگی کی تصدیق کرا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مارچ اور ستمبر میں لازمی لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پرانی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیجیٹل لائف سگنل براہ راست کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کو موصول ہوگا