بانی کی منتقلی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، حکومت سے وضاحت طلب

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات کے اندھیرے میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیے جانے کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر نے حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اور بہتر سیاسی ماحول کی بات ہوتی ہے تو دوسری جانب ایسے اقدامات سے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔