عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1286 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے پر آگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 3330 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز میں عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ، عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور شرح سود کی پالیسی سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔