تین روز بعد سونا سستا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی

تین روز بعد سونا سستا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی

تین روز کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,792 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3,300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,829 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ریکارڈ کی گئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 70 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 444 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 60 روپے کمی کے ساتھ 7 ہزار 239 روپے ہو گئی۔