پنجاب میں 16سیشن جج وفاقی سپیشل عدالتوں میں تعینات

جج بینکنگ جرائم کورٹ ون خالد ارشد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنیکا حکم 
لاہور کی کسٹم کورٹ میں احمد نواز،سپیشل سنٹرل کورٹ میں شاہد بشیر جج مقرر
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 16 سیشن ججز کو وفاقی سپیشل عدالتوں میں تعینات کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینکنگ جرائم کورٹ ون کے جج خالد ارشد کو فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال طارق جاوید کو بینکنگ جرائم کورٹ ون میں تعینات کر دیا گیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود کو جج بینکنگ کورٹ بہاولپور تعینات کر دیا گیا، سیشن جج تاندلیانوالہ احمد نواز خان کو جج کسٹم کورٹ لاہور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ شہزادہ مسعود کو جج کسٹم کورٹ ملتان ، سیشن جج سلیمان علی کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسین شاہین کو جج بینکنگ کورٹ وہاڑی ،سیشن جج شاہد بشیر کو جج سپیشل سنٹرل کورٹ لاہور ٹو ،سیشن جج محمد اکرم کو جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ ، سیشن جج ننکانہ عابد علی کو جج بینکنگ کورٹ ون لاہور ، سیشن جج منصف خان کو جج بینکنگ کورٹ ٹو ملتان ،سیشن جج شمشاد علی رانا کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل فیصل آباد، سیشن جج محمد کاشف کو جج بینکنگ کورٹ لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ حمید جج بینکنگ کورٹ نمبر پانچ لاہور ،سیشن جج مزمل موسیٰ کو بینکنگ کورٹ ون گوجرانوالہ ،سیشن جج طارق محمود کو ممبر انشورنس ٹربیونل ملتان اور سیشن جج عارف رانا کو جج احتساب عدالت لاہور تعینات کیا گیا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تعینات ہونے والے ججز کو 26اگست تک چارج سنبھالنے کا حکم دیدیا۔