لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک سیکٹر مغل پورہ میں نئے ٹریفک کنٹرول روم کا افتتاح سی ٹی او لاھور اور ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ نے افتتاح کیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید اور ڈی آئی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر نے نئے بننے والے سول لائن کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ایس ایس پی ٹیلی اختر فاروق ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصورالحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی لاھور شہر میں ٹریفک کے 6 کنٹرول رومز جدید طرز پر کام کر رھے ہیں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹیلی کمیونیکیش کے تربیت یافتہ عملہ کی موجودگی میں ٹریفک کے تمام کنٹرول رومز 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رھے ہیں نئے کنترول رومز کے قیام سے ٹریفک کے بہاو کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم کیمطابق پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ھے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نئے ٹریفک کنٹرول رومز کا قیام خوش آئند ھے سی ٹی او لاھور کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے وڑن کے مطابق ٹریفک پولیس لاھور شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دیئے ھوئے ھے تقریب کے اختتام پر سی ٹی او لاھور اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن نے بہترین کارکردگی والے عملہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دیا۔