350کلو ناقص کیچپ ،50کلو تیار میونیز ، چائنہ نمک تلف

شالیمار ٹاؤن میں کیچپ یونٹ پر قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر  ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 350کلو ناقص کیچپ اور 50کلو تیار میونیز سمیت ممنوعہ چائنہ نمک تلف کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اقبال ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن میں چھاپے مارے،2لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا شالیمار ٹاؤن میں کیچپ یونٹ پر قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا، اقبال ٹاؤن میں معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔