ویب ڈیسک: کرکٹ جنوبی افریقا نے 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کے موقع پر کیا گیا۔ورلڈ کپ کے مجموعی طور پر 54 میچز میں سے 44 میچز جنوبی افریقا میں کھیلے جائیں گے، جبکہ جنوبی افریقا کے 8 وینیوز میچز کی میزبانی کریں گے۔ ان وینیوز میں جوہانسبرگ، پریٹوریا، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن، پارل اور کیں برہا شامل ہیں۔ورلڈ کپ کے باقی 10 میچز زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلے جائیں گے، کیونکہ 2027 کا ورلڈ کپ مشترکہ طور پر جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا۔ون ڈے ورلڈ کپ 2027 اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا، اور توقع ہے کہ یہ عالمی کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک سنسنی خیز اور یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔