لاہور کی بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ میں پہنچ گئیں

 انگلش، اردو اور پنجابی زبان میں برجوش تقریر پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا
بسمہ آصف سنہ سنڈیکٹ سے اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں
کینبرا(آئی این پی )لاہو ر سے تعلق رکھنے والی  بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ میں پہنچ گئیں۔آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ پارلیمنٹ میں بسمہ آصف کی بیک وقت انگلش، اردو اور پنجابی زبان میں کی گئی برجوش تقریر پر نہ صرف ایوان تالیوں سے گونج اٹھا بلکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہونی والی پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری بسمہ آصف سنہ 2024 کے انتخابات میں اپنے علاقے کی سنڈیکٹ سے اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ میں یہاں پر اپنی تین آبائی زبانوں پنجابی، ہندی اور اردو میں بات کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔بسمہ آصف 28 سال کی عمر میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جنوبی ایشیا، انڈیا، بنگلہ دیش میں مشہورہو گئیں۔بسمہ نے کہا  کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر انھوں نے خود ہی لکھی تھی جو پنجابی، اردو اور ہندی زبان میں تھی۔ انھوں نے کہا یہ تینوں زبانیں میری شناخت ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔۔انھوں نے کہا کہ کیا آپ ٹکٹ لینا چاہو گی تو میں  نے سوچا کیوں نہیں اور پھر میں نے انتخابی مہم شروع کر دی۔میرے والدین کو جب پتہ چلا کہ میں الیکشن لڑ رہی ہوں تو انھوں نے کہا کہ کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔بسمہ آصف کا یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے اس سفر میں نسل پرستی ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔ جس کا مجھے سامنے کرنا تھا۔