دہشتگرد مذاکرات سے انکاری، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں تھا،فیصل کنڈی

 خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بعد اب سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے
 اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے:گورنر
اسلام آباد (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بعد اب سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے،اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے،دہشت گرد مذاکرات سے انکاری، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو برسلز میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے  اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بعد اب سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہلال احمر کے ذریعے امداد براہِ راست متاثرہ اضلاع میں بھیج سکتے ہیں۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب برپا کیے،بادل پھٹنے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد صوبہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے لڑ رہا ہے،صوبے کے حالات اب ایسے ہیں کہ آپریشن کے بغیر چارہ نہیں،روزانہ کی بنیاد پر فوجی اور پولیس جوان شہید ہورہے ہیں