کراچی (آئی این پی )کراچی میں شہریوں نے بارشو ں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث نالے میں ڈوبتی بلی کو بچا لیا۔عینی شاہدین کے مطابق بلی پانی کے بہا ئو میں پھنس کر ڈوبنے لگی تو قریب موجود شہریوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔یہ مناظر کسی راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کر لئے ، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ شہریوں کی اس انسان دوستی اور جانور سے محبت کو دیکھ کر صارفین نے ان کی بھرپور تعریف کی اور اسے ایک قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔