اسحاق ڈار کی برطانوی وفد سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ میں لارڈ قربان حسین کی قیادت میں سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن، کونسلر راجہ محمد اسلم خان اور برطانیہ کے مختلف علاقوں سے متعدد کونسلرز پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی و ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمان میں پاکستانی نژاد ارکان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے