اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد مشاورت کیلئے آج چین جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد آج پیر کو چین کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔ اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز تک چین میں قیام کریں گے۔