دکی؛ سویا ہوا شخص پلازے کی چھت سے گرکر جاں بحق

دکی؛ سویا ہوا شخص پلازے کی چھت سے گرکر جاں بحق

بلوچستان کے علاقے دکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قیصر مسجد کے قریب ایک پلازے سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص پلازے کی چھت پر سو رہا تھا کہ دورانِ نیند اچانک نیچے گر گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد شاہ نواز، سکنہ ملتان کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ان کے آبائی علاقے ملتان روانہ کر دیا گیا ہے۔