لاہور میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے ایک گھر میں لے جا کر، سسرالی رشتہ داروں کے مبینہ ملی بھگت سے، پہلے سے موجود دو افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعہ کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔ایف آئی آر کے مطابق، خاتون بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے لیے 5 نمبر اسٹاپ پہنچی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔