اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے ڈالر-درہم سوئپ کے بارے میں اہم بات کرتے ہوئے بتایا کہ امارات کی معیشت مضبوط ہے اور اسے کسی مالی بحران کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالر کے زرِمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جو ملک کی اقتصادی طاقت کا ثبوت ہیں۔ دوسری جانب، واشنگٹن میں امریکہ اور امارات کے اعلیٰ حکام کے درمیان کرنسی سوئپ لائن پر ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں اماراتی حکام نے امریکی فیڈرل ریزرو حکام کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے، تاکہ مالیاتی تعاون اور کرنسی سوئپ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔