امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھا ہے۔
انہوں نے خط میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی امریکی امداد طالبان تک پہنچ رہی ہے، جو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہے۔ برشیٹ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کو فنڈز فراہم کر رہی ہے، جو عالمی دہشت گردی کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی امداد کی اس مد میں فنڈنگ کو ختم کر دیا جائے، اور امریکہ کو اپنے دشمنوں کی مالی مدد نہیں کرنی چاہیے۔ ٹم برشیٹ کے اس خط پر ایلون مسک نے بھی سوال اٹھایا، انہوں نے پوچھا کیا ہم واقعی امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ اس بیان کے بعد اس موضوع پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔