سوتیلے باپ کو بچہ قبول نہیں تھا،علی حمزہ کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار اگیا
27 والا روڈ، شفقت بلاک میں افسوسناک واقعہ ،ملزمہ گرفتار ،تفتیش شروع
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)دوسری شادی کرنے والی ماں نے اپنے7سالہ بیٹے کو گلا دبا کرقتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 27 والا روڈ، شفقت بلاک میں مبینہ طور پر ماں نے اپنے 7 سالہ سگے بیٹے کو گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا ،بتایا گیا ہے کہ مقتول بچے کی ماں نے دوسری شادی کر رکھی تھی،سوتیلے باپ کو بچہ قبول نہیں تھا،ماں نے مبینہ طور پر اپنے دوسرے خاوند کے کہنے پر علی حمزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر لئے ،ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔