ایرانی پارلیمنٹ کے مشیر مہدی محمدی کا امریکی جنگ بندی کی توسیع کو مسترد، چال قرار

ایرانی پارلیمنٹ کے مشیر مہدی محمدی کا امریکی جنگ بندی کی توسیع کو مسترد، چال قرار

ایرانی پارلیمنٹ کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک چال قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ جنگ ہارنے والا فریق شرائط عائد نہیں کر سکتا اور محاصرے کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں، جس کا جواب فوجی انداز میں دیا جانا چاہیے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ یہ ایک حکمت عملی ہے جس کے ذریعے اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ ایران خود پہل کرے اور اپنی حکمت عملی کے مطابق اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ کیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔