یہ پیغامات فراڈ اور دھوکا دہی پر مبنی ہیں، ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں
ایتھنز(آئی این پی )آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر شپنگ کمپنیوں کو فراڈ پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ شپنگ کمپنیوں کو فراڈ کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کیلئے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے بتایا کہ نامعلوم افراد دعوی کرتے ہیں کہ ادائیگی کے بعد جہاز کو بغیر رکاوٹ گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات فراڈ اور دھوکا دہی پر مبنی ہیں، ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔