کراچی(آئی این پی )بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکتے، بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026 کو صبح 5 تک بند رہے گی۔