لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 دسمبر 2026(صبح 04:59) تک توسیع کی ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔واضح رہے پاکستان نے بھارت کیلئے 23 اپریل 2025 سے اپنی فضائی حدود بند کی تھی۔