تھانے میں ٹک ٹاک ،7افراد پر مقدمہ

 تھانہ مانگا منڈی کے احاطہ میں ٹک ٹاک بناکر سائبر بلنگ کی ،پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کے احاطے میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیاٹک ٹاک بنانے والے7افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے تھانہ مانگا منڈی کے احاطہ میں ٹک ٹاک بناکر سائبر بلنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو کا بیک گراؤنڈ میوزک بدمعاشی کلچر کی عکاسی کرتا ہیمقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیاٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ویڈیو بنانیوالوں کی شناخت کرلی گئی ، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔