عفت عمر کو پنجاب حکومت کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا

عفت عمر کو پنجاب حکومت کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے اور سپورٹ کرنے کا صلہ مل گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی عفت عمر کو پنجاب حکومت نے اہم عہدہ سونپ دیا ہے۔ اب وہ صوبہ پنجاب میں ثقافت کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔ عفت عمر کو یہ ذمہ داری حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو بہتر بنانے اور ان کی تشہیر کے لیے دی گئی ہے۔عفت عمر نے اپنے نئے عہدے کو بہت بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پنجاب کی ثقافت کی ترویج کے لیے بھرپور کوششیں کریں گی۔