طب کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی:چیئرمین سینیٹ کا کانووکیشن سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے میں تبدیلیاں لا رہی ہیں اور طب کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا چیئرمین سینیٹ نے نوجوان گریجویٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے فیکلٹی ممبران اور والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ کانووکیشن صرف تعلیمی تقاریب نہیں ہوتی ہیں بلکہ ذاتی نشوونما، اجتماعی کاوش اور مشترکہ فخر کی علامت ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ راول فانڈیشن کے ویڑن کے ساتھ ادارے ایک صحت مند اور منصفانہ پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ماہرین تیار کر رہا ہے جو ہنر مند، اخلاقی اقدار اور سماجی شعور سے لیس ہیںانہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایک ایسی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جو طبی، تکنیکی اور سماجی لحاظ سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے