سعودی عرب نے کسی کو سہولت دی تو پاکستان کو ضرور ملے گی:و فاقی وزیر

 67ہزار پاکستانیوں کو حج پر بھجوانے کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل  رابطے میں ہیں:سردار یوسف
 14 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا افسوس ہم اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکے:طاہر اشرفی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے  67ہزار پاکستانیوں کو حج پر بھجوانے کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور اگر دیگر ممالک کو کوئی سہولت دی گئی تو پاکستان کوبھی ضرورملے گی۔وہ پیر کویہاں حج تربیتی کاففرنس سے خطاب کر رہے تھے۔علامہ عارف واحدی نے کہاکہ امام کعبہ دنیا کو محبت و اخوت کا پیغام دیتے ہیں ‘سعودی حکومت بہترین طریقے سے حج انتظامات کررہے ہیں اورحاجیوں کی مشکلات کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہے جب بھی کسی فورم پر حاجیوں کے مسائل پر بات ہو تو ضرور کرنی چاہئے۔پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے نمائندے ثنااللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان کے 67000 حجاج کرام کسی وجہ سے رہ گئے ہیں‘پاکستان حج انڈسٹری بحران کا شکار ہیں پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو نئے سسٹم کو سمجھنا ہوگا وزارت مذہبی امور سے متعلق تحفظات کو دور ہونا چاہیے ‘چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج دین اسلام کا اہم رکن  ہے‘ سعودی حکومت ہر سال عازمین حج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرتی ہے  اس سال نائیجیریا پاکستان بنگلہ دیش کے بڑی تعداد میں عازمین حج سے رہ گئے ہیں اور ابھی تک 67ہزار عازمین حج کے لئے کوئی راستہ نہیں نکل سکا ہے انہوں نے کہاکہ ابھی بھی ہم نے 67ہزار عازمین کو حج پر بھیجنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں انہوں نے کہاکہ اس سال جو ہورہا ہے وہ تلخ حقیقت ہے اس سال 14 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا افسوس ہم 14 فروری تک اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکے مگر ان تمام تر حالات کے باوجود بھی وزیر اعظم شہبازشریف وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 67ہزار عازمین کے لئے کوششیں کی ہیں اور سعودی عرب نے دس ہزار عازمین کا حج کوٹہ دے دیا