اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے و فاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں،مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی