مکہ مکرمہ: سعودی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد حرمین شریفین سے وابستہ حلقوں اور ان کے چاہنے والوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی جاری کی گئی، جس کے ساتھ ان کی عبادت اور روحانی معمولات کا ذکر کیا گیا ہے۔جاری کردہ پیغام کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی بعض اوقات مسجد الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن قیام کرتے اور بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی عبادت گزاری اور مسجد الحرام سے وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی خبر پر ان کے چاہنے والوں اور انہیں جاننے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جارہی ہیں۔شیخ ابراہیم المدنی کی وفات سے متعلق مزید تفصیلات اور ان کی نماز جنازہ و تدفین کے حوالے سے معلومات سامنے آنے کی صورت میں اس حوالے سے مزید آگاہ کیا جائے گا۔