پی آریو :9اشتہاریوں سمیت 87عادی مجرم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک خطرناک ڈکیت گینگ بھی گرفتار کیا گیا۔!اس کے علاوہ دورانِ پٹرولنگ 9 اشتہاریوں سمیت 87 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 26 مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 129 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔