ڈولفن نے106 اشتہاریوں سمیت 506 عادی مجرم دھر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 816 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیاڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیاڈولفن و پی آریو کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم اوسطا 5 سے 7 منٹ ریکارڈ رہاڈولفن نے106 اشتہاریوں سمیت 506 عادی مجرمان، 72 عدالتی مفروران کو گرفتار کیادوران پٹرولنگ 7 سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 153 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے اپریل میں 24 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیاناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 43 پسٹلز، 7 رائفلز برآمد کیں ہوائی فائرنگ، آتشبازی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار کئے گئے، پتنگ بازی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کروائے گئیمنشیات فروشوں سے 3325 گرام چرس،365 گرام آئس و ہیروئن، 107 بوتلیں شراب و بیئر برآمد کی گئی 15 کی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 16 نوسر بازوں، چوروں سے 5 موبائلز اور نقدی برآمد کی گئی سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 488072 وہیکلز، موٹر سائیکلز 649491 اشخاص کو چیک کیا گیاڈولفن سکواڈ نے ماہ اپریل میں 12 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلز برآمد کیں ڈولفن و پی آریو نے ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں 269 ون ویلرز گرفتار کییڈولفن سکواڈ جرائم کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے