ایشن گیمز ویمز کرکٹ‘ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)بھارت ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 114 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، شیفالی ورما نے شاندار سنچری اسکور کی اور 49 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ اسمرتی مندھانا نے 37 اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے 40 رنز بنائے۔195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 81 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔بھارتی بولرز میں نندنی شرما اور دیپتی شرما نے تین تین جبکہ شری چارانی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اب فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔