پاکستان ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز میں تعاون کو سراہتے ہیں:حافظ نعیم الرحمن

پاکستان میں کھیلوں کے میدان حکومتی غفلت،غلط ترجیحات اور ناقص پالیسیوں کے باعث زوال کا شکار ہیں
کھیل کے میدانوں کو کاروباری مقاصد کے استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے :مرکزی مجلس شوریٰ کی قرارداد
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیرصدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہم آہنگی اور کرکٹ کھیل کے فروغ کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔ مجلس شوریٰ نے بھارت کے کرکٹ دشمن اور متعصبانہ رویے و اقدامات پر پاکستان کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کے اقدام کی بھی تحسین کی ہے۔ اجلاس نے متفقہ قرارداد کے ذریعے مزدوروں کے مسائل کی نشاندہی کی ہے اور حکومت سے ان مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے‘ملک بھر میں کھیل کے میدان ختم ہو رہے ہیں ۔سپورٹس بجٹ برائے نام ہے جبکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے بجائے منفی رحجانات کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر شہر اور قصبے میں کھیل کے میدانوں کو قانونی تحفظ دیا جائے۔ کھیل کے میدانوں کو کاروباری مقاصد کے استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے ۔اسپورٹس بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جائے اور استعمال کو یقینی طور پرشفاف بنایا جائے ۔تعلیمی اداروں میں کھیل لازمی مضمون کے طور پر بحال کیے جائیں ۔نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں پر مبنی قومی اسپورٹس پالیسی بنائی جائے ۔کھیلوں کے میدانوں پر ناجائز قبضے فوری طور پر ختم کراکر عوام کے لیے کھولے جائیں