ایشین گیمز‘پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

اسلام آباد (آئی این پی)ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثنا 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔بعد ازاں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔