اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جنوری سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 8جنوری کو اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد رواں ماہ کی 8 تاریخ سے بذریعہ جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گا، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔اپوزیشن اتحاد کی عوامی رابطہ مہم مسلسل 3 روز تک جاری رہے گی، تحریک کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ احتتام صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوگا