کراچی‘ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (آئی این پی)کراچی میں ٹرین اور گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔