انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے؟ مودی بغیر ویزا کے پاکستان آسکتا ہے اور ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کرسکتے
عمران خان کے پاس پوری فائل ہے جس میں حکومتی لوگوں کے بھارت پیسے بھیجنے کے ثبوت ہیں‘مجھے پاکستان کی عدلیہ پر ترس آتا ہے: میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نورین نیازی کیخلاف حکومتی وزرا ء کے بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے؟،مودی بغیر ویزہ کے پاکستان آسکتا ہے اور ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کرسکتے۔ پیر کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بارے میں نورین خان نیازی نے کوئی بات نہیں کی، نورین نیازی کا جو کلپ وائرل کیا گیا وہ اے آئی سے بنایا گیا ہے، میری بہن ایسی باتیں نہیں کرسکتی، اے آئی سے ویڈیوز حکومت نے بنائی ہی، انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے؟ ان کے انڈیا میں گہرے کاروبار ہیں فیکٹریاں ہیں ملیں ہیں، ان سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا؟ مودی بغیر ویزہ کے پاکستان آسکتا ہے اور ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کرسکتے۔علیمہ خان نے کہاکہ کہ عمران خان کے پاس پوری فائل ہے جس میں حکومتی لوگوں کے بھارت پیسے بھیجنے کے ثبوت موجود ہیں، ہم نے خود وہ فائل دیکھی ہے جو دس سال پہلے عمران خان کو دی گئی تھی جب کہ پاکستان کے میڈیا نے انڈین میڈیا سے خبر لیکر چلا دی ہماری اور عمران خان کی خبر کیوں نہیں پاکستان کا میڈیا چلاتا؟ دنیا سے کوئی بھی میڈیا ہمارے ساتھ رابطہ کرے گا تو ہم اس میڈیا سے بات کریں گے، انڈیا میں مسلمان پاکستان سے زیادہ ہیں ہمیں عمران خان کے لیے بہت ساری دعائیں موصول ہوئی ہیں۔