اسلام آباد: عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عدم حاضری پر عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی، جہاں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور وکیل شعیب شاہین کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔عدالت میں بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی، جبکہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل پیش نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی-9 میں دو مقدمات درج ہیں، جن پر کارروائی جاری ہے۔